لاہور (بیوروچیف)ایل پی جی مافیا بے قابوہوگیااور سرکاری نرخنامہ صرف کاغذوں تک محدود ہوکر رہ گیا۔اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت308روپے مقرر ہے مگرایل پی جی 560 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے،کسی بھی علاقے میں ایل پی جی سرکاری نرخ پر دستیاب نہیں اور عوام مہنگی گیس خریدنے پر مجبورہیں۔اوگرا کی مقررہ قیمت 308 روپے ہے مگر مارکیٹ میں ریٹ آسمان سے باتیں کرنے لگے ہیں اورشہر کے مختلف علاقوں میں ایل پی جی 560 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے۔شہریوں کاکہناہے کہ ہر روز دوکاندار 20 سے 30 روپے بڑھا دیتے ہیں ، ہم جائیں تو کہاں جائیں،گھروں میں گیس کی عدم دستیابی کے باعث باہر سے مہنگی ایل پی جی خریدنے پر مجبور ہیں ،شہر بھر میں مہنگی ترین ایل پی جی فروخت کی جا رہی ہے اور پوچھنے والا کوئی نہیں ۔ دوسری طرف ٹرائی رکشہ ڈائیورزکاکہناہے کہ سواری کرایہ دینے کو تیار نہیں جبکہ ایل پی جی کی قیمت روز مختلف ہوتی ہے۔




