محرم سکیورٹی کے لیے فیصل آباد ریجن میں 18449 پولیس افسران واہلکار تعینات

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) آرپی او فیصل آبادسہیل اختر سکھیرا کے احکامات پر ریجن پولیس کا محرم الحرام کے حوالہ سے جامع اور فول پروف سیکورٹی پلان جاری۔آرپی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا کے احکامات کی روشنی میں ریجن فیصل آباد پولیس نے محرم الحرام میں امن وامان کی فضا کو بر قرار رکھنے کے لیے سکیورٹی پلان ترتیب دے دیاگیا۔ریجن بھر میں رواں سال مجموعی طور پر 4402مجالس جن میں Aکیٹگری کی 354،کیٹگریBکی916جبکہ 3132کیٹگری Cشامل ہیں۔آرپی او فیصل آبادسہیل اختر سکھیرا کے احکامات پر ضلعی سربراہان کی جانب سے مجالس ہائے کی سکیورٹی کے لیے7576افسران و ملازمان تعینات ہیں جبکہ4025رضا کاربھی فرائض سرانجام دیں گے۔ اس طرح ریجن بھر میں رواں سال مجموعی طور پر1528جلو س جن میں 162کیٹگری Aجبکہ273کیٹگریBجبکہ 1093کیٹگری Cکے بر آمد ہو نگے۔آرپی او فیصل آبادسہیل اختر سکھیرا کے احکامات پر ضلعی سربراہان کی جانب سے جلو س ہائے کی سکیورٹی کے لیے 10873افسران و ملازمان تعینات ہیں جبکہ4637رضاکاربھی فرائض سرانجام دیں گے۔آرپی او فیصل آبادسہیل اختر سکھیرا نے ضلعی سربراہان کو احکامات جاری کر تے ہو ئے کہا کہ مساجد،امام بارگاہوں،مجالس اورجلوس ہائے کے روٹس کا ازسرنوجائزہ لیا جائے ضلعی سطح پر بالخصوص اورتھانہ کی سطح پر بالعموم امن کمیٹیاں فعال کی جائیں اوران کے ساتھ بامقصد میٹنگ ہائے منعقد کی جائیں تاکہ مذہبی ہم آہنگی،اتحاد بین مسلمین اوربھائی چارے کو فروغ ملے۔فرقہ وارانہ اختلافات اورکشیدگی کی صورت میں نقص امن کی صورتحال پیدا نہ ہو۔ضلعی سطح پر کنٹرول روم قائم کئے جائیں۔ تاکہ کمانڈ اینڈ کنٹرول کے نظام کو موثربنایا جاسکے اورمعلومات کی بروقت ترسیل سے بمطابق حالات عملی اقدامات کئے جاسکیں۔ شعلہ بیان مقررین،ذاکرین اورعلما کرام کی ضلع بندی اورزبان بندی کے لئے ٹھوس شواہد فراہم کئے جائیں اورانہیں بروقت آگاہ کیا جائے۔CTOٹریفک تمام گاڑیوں کی پارکنگ اور ٹریفک کے بہاکو یقینی بنانے کے ذمہ دارہونگے۔اسلحہ کی سرعام نمائش،لاڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال کرنے والوں سے آہنی ہاتھ سے نمٹا جائے۔دہشت گرداورشرپسند عناصرپر کڑی نظررکھی جائے۔پولیس فورس کی بہبود کا خیال رکھتے ہوئے انہیں دوران ڈیوٹی پانی اورکھانا مہیا کیا جائے۔پولیس اہلکاروں کو ڈیوٹی چاک وچوبندسرانجام دینے کے لئے شفٹ سسٹم متعارف کروایا جائے۔دی گئی ہدایت پر عمل درآمد کو ہرصورت یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں