واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کا اسرائیل کو ایران کے ساتھ معاہدے کی تفصیلات بتانے سے انکار کر دیا۔صدر ٹرمپ نے ایران معاہدے کی تفصیلات تک رسائی کی اسرائیلی درخواست مسترد کردی۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے امریکا سے ایران مفاہمتی یادداشت تک رسائی کی باضابطہ درخواست کی تھی۔دوسر جانب امریکی صدرٹرمپ نے نئے معاہدے کو تہران کی نیوکلیئر صلاحیت کے آگے دیوار قرار دیدیا، ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایم او یو میں واضح کہا ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ جمعہ تک آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھول دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران معاہدے کا متن رسمی ترتیب میں جاری کریں گے، توقع ہے کہ ایران ڈیل کا دوسرا مرحلہ جلد شروع ہو جائے گا، ایم او یو میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوگا۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران ڈیل پر نیوز کانفرنس کریں گے، جمعہ تک آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھول دیا جائے گا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ چند دنوں میں میڈیا کے ساتھ ایرانی مفاہمت پر جائیں گے، ایران ڈیل کو نظرثانی کے لیے کانگریس کو بھیجیں گے۔




