حضرت سیدنا عمر فاروق کا یوم شہادت آج

لاہور (بیوروچیف) مراد رسولۖ، امام عدل و حریت، پیکر شجاعت وبہادری سیدنا حضرت عمرفاروقکا یو م شہادت آج یکم محرم الحرام کو ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے اس سلسلہ میں مختلف مذہبی جماعتیں اور تنظیمیں ملک کے تمام بڑے شہروں میں جلسے،سیمینار اور دیگر تقریبات منعقد کریں گی جس میں علماء کرام سیدنا حضرت عمر فاروق کے فضائل ومناقب،سیرت و کردار،شجاعت وبہادری اور بے مثال فتوحات اور سنہرے کارناموں پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کو زبردست خراج عقیدت پیش کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں