اسلام آباد (بیوروچیف) وفاقی بجٹ میں وزیراعظم آفس کی تزئین وآرائش کیلئے آئندہ مالی سال 15کروڑ33لاکھ روپے مختص کئے گئے، منسٹرانکلیواسلام آباد میں12اپارٹمنٹس کی تعمیر کے لیے 5کروڑ 30لاکھ روپے مختص کئے گئے جبکہ پی ایم اسٹاف کالونی کی تزئین وآرائش اوراضافی سہولیات کی فراہمی کے لیے آئندہ مالی سال 8کروڑروپے رکھے گئے ہیں۔ بجٹ دستاویز کے مطا بق منصوبے پر 30جون 2026تک 18کروڑ 97لاکھ روپے اخراجات کاتخمینہ ہے۔ اس منصوبے کی مجموعی لاگت کا تخمینہ 34کروڑ 31لاکھ روپے ہے۔




