حکومت کا درآمد،برآمدکنندگان کیلئے بڑے ریلیف کا اعلان

اسلام آباد (بیوروچیف) وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے کاروباری برادری کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان کردیا۔وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری کاکہناہے کہ کراچی پورٹ کا مالی سال 2026-27کے لیے5فیصد مجوزہ ٹیرف اضافہ منجمدکردیاگیا، ٹیرف فریز ہونے سے درآمد و برآمد کنندگان کو 500 ملین روپے سے زائدکا ریلیف ملے گا۔وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری کے مطابق وزیراعظم کے بلیو اکانومی وژن کے تحت کاروباری طبقے کو سہولت فراہم کی جا رہی ہے،ٹیرف منجمد کرنے کا مقصد تاجروں اور صنعتکاروں کے اخراجات میں کمی لانا ہے،برآمدات، تجارت اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں، کے پی ٹی ٹیرف فریز کرنے سے بندرگاہی لاگت میں استحکام اور تجارت کو فروغ ملے گا۔وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کے تسلسل کے سلسلے میں تاجروں کو مزید سہولتیں دینے کا عزم بھی ظاہرکیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں