2ٹریفک حادثات میں باپ بیٹے سمیت3افراد جاں بحق

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جڑانوالہ کے علاقہ شیروآنہ پل کے قریب زیرتعمیر سڑک پر موٹرسائیکل سوار کو بریک لگانے پر عقب سے آنیوالی بس نے کچل دیا’ ساتھی بری طرح زخمی ہو گیا، ریسکیو1122 نے نعش پولیس کے حوالے کر کے زخمی کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ جڑانوالہ کا رہائشی 37سالہ مدثر ولد انور اپنے دوست 40سالہ سکندر حیات ولد محمد بلال کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ جب وہ شیروآنہ پل نزد پی ایس او پٹرول پمپ کے قریب پہنچے تو زیرتعمیر سڑک پر پتھر آنے سے بریک لگائی تو عقب سے آنیوالی تیز رفتار بس ان پر چڑھ گئی۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی تو 37سالہ مدثر ولد انور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ چکا تھا جبکہ اسکا دوست سکندر حیات بری طرح زخمی ہو گیا۔ تاہم ریسکیو ٹیم نے نعش پولیس کے حوالے کر کے زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا، ڈرائیور بس چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔دریں ثناء ۔چنیوٹ (نامہ نگار) تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار باپ بیٹا لقمہ اجل بن گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ سلانوالی کا رہائشی مظہر حسین اپنے 17سالہ بیٹے عالیان کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ چنیوٹ سرگودھا روڈ پر چناب نگر کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے کچل دیا، عالیان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ ریسکیو1122 نے مظہر حسین کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا جہاں وہ زخموں کی اب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں