فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر )نشہ آوردویات فروخت کرنے والوں کے گھیرا تنگ ،سی پی او کے حکم پر پولیس نے کریک ڈاؤن شروع کردیا ،سی پی او فیصل آبادتنویر حسین نے میڈیکل سٹور مالکان کو انتباہ دیتے ہوے کہا کہ نشہ آور اور غیر قانونی ادویات کی فروخت فوری روک دیں ، ضلع بھر میں نشہ آور اور غیر قانونی ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کاآغاز کردیا گیا ہے ، نشہ آور ادویات کی غیر قانونی خرید و فروخت، ذخیرہ اندوزی یا سپلائی سنگین جرم ہے، بطور نشہ استعمال ہونیوالی ادویات صرف ڈاکٹر کے نسخہ پرفروخت کی جاسکتی ہیں ،خلاف ورزی کرنیوالے میڈیکل سٹورز کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، پولیس اورمحکمہ صحت کی مشترکہ ٹیمیں مختلف میڈیکل سٹورز کی چیکنگ کر رہی ہیں دوران چیکنگ غیر قانونی ادویات کی فروخت یا ریکارڈ میں بے ضابطگی پر سخت ایکشن لیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو نشے کی لعنت سے بچانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، معمولی مالی مفاد کیلئے نوجوانوں کی زندگیوں کو تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، میڈیکل سٹور مالکان اپنے کاروبار کو قوانین کے مطابق ہی چلا سکتے ہیں، شہری نشہ سے پاک، محفوظ اور صحت مند فیصل آباد کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں، نوجوان نسل کا تحفظ ہماری ترجیح ہے ۔




