سیوریج منصوبے30جون تک مکمل کرنیکی ڈیڈلائن

لاہور (بیوروچیف) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام اور سیوریج و ڈرینج منصوبوں سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ای ٹینڈرنگ کے نظام کے ذریعے مجموعی طور پر 80 ارب روپے کی بچت ممکن ہوئی ہے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ سرکاری فنڈز عوام کی امانت ہیں اور ان کی پائی پائی کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ صوبے بھر میں جاری تمام سیوریج اور ڈرینج منصوبے 30 جون تک ہر صورت مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ گلیوں، محلوں اور سڑکوں کو کھدائی کے بعد کھلا چھوڑنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، کیونکہ اس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ صوبہ بھر میں 838,555 مین ہولز کی جیو ٹیگنگ مکمل کر لی گئی ہے جبکہ مختلف شہروں میں 3,000 سے زائد مین ہولز میں نیٹ میش نصب کیے جا چکے ہیں۔ وزیراعلی نے تمام منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے اور معیار کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں