اسلام آباد (عظیم صدیقی) بنوں ایک بار پھر دہشتگردوں کے نشانے پر’ فجر کے بعد یکے بعد دیگرے دو دھماکوں میں 9افراد شہید’ درجنوں زخمی ‘ دھماکے پہلے سے نصب شدہ بموں کے ذریعے کیے گئے’ 2025ء میں صوبہ خیبرپختونخوا میں 705 دہشتگردی کے واقعات ہوئے جس میں 1100 افراد شہید ہوئے ہیں۔ سی سی ڈی پشاور نے گزشتہ 4 سال کی رپورٹ میں بتایا ہے کہ رواں سال سب سے زیادہ واقعات ہوئے، بنوں میں صبح 5بجکر 25 منٹ پر پہلا دھماکہ ایک ڈاٹسن پک اپ کے پاس نصب شدہ بم سے ہوا جب لوگ زخمیوں کو اُٹھانے آئے تو دوسرا دھماکہ ہو گیا، ذرائع کے مطابق موسیٰ خیل احمد زئی میں یہ ایک انتہائی سفاکانہ واردات نصیر خان عرف گیدڑ گروپ تحریک طالبان پاکستان کی طرف سے کی گئی۔ اس علاقے کے عمائدین نے گزشتہ ہفتے ایک جرگہ میں انتہاء پسندوں کو یہ علاقہ چھوڑنے کی دھمکی دی تھی جس کے جواب میں یہ کارروائی کی گئی۔




