5محرم’ 179 مجالس اور 28 جلوس برآمد ہونگے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او فیصل آباد تنویر حسین کی ہدایت پر پانچ محرم الحرام کا سیکیورٹی پلان جاری۔ پانچ محرم الحرام کوضلع فیصل آباد میں 179مجالس کے پروگرامز اور 28جلوس برآمد ہونگے۔ لائلپور ڈویژن میں 13مجالس و 03جلوس، اقبال 45مجالس 12 جلوس، مدینہ 30مجالس 06جلوس منعقد ہونگے جڑانوالہ ڈویژن میں 53مجالس 05جلوس اور صدر ڈویژن میں 38مجالس اور 02جلوس منعقد ہونگے۔ سی پی او فیصل آباد نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران 2400سے زائد پولیس افسران واہلکاران سکیورٹی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ سیکورٹی ڈیوٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ مجالس و جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے امام بارگاہوں ،مجالس وجلوسوں اور حساس مقامات کی سخت نگرانی کی جا رہی ہے۔ مجالس اور جلوسوں میں میں داخل ہونے والے تمام افراد کی مکمل سرچ کرنے بعد داخل ہونے دیا جائے گا ۔ مجالس و جلوسوں کے راستوں کو خار دار تاریں لگا کر سیل کر دیا گیا ہے۔ محرم الحرام کی سکیورٹی کے پیش نظر ٹریفک پلان ترتیب دے کر متبادل راستوں کا تعین کیا گیا ہے۔ شرانگیز پھیلانے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے۔ محرم الحرام کے دوران امن وامان کو برقرار رکھنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گئے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں