فیس بک پر پیسے کمانا مزیدآسان ہو گیا

کیلیفورنیا (مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک نے اپنے مونیٹائزیشن ماڈل میں اہم تبدیلی متعارف کرا دی ہے، جس کریئیٹرز کو بھی مالی فوائد حاصل کرنے کے مواقع مل سکتے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد زیادہ صارفین کو تخلیقی مواد کے ذریعے آمدنی کے دائرے میں لانا بتایا جا رہا ہے۔نئی پالیسی کے مطابق بعض منتخب اکائونٹس اور پیجز کیلئے مونیٹائزیشن کے معیار میں نرمی کی گئی ہے، جبکہ پہلے اس پروگرام میں شامل ہونے کیلئے زیادہ فالوورز، مخصوص واچ ٹائم اور دیگر سخت شرائط پوری کرنا ضروری ہوتی تھیں۔تازہ اپڈیٹ کے تحت اگر کوئی پیج یا پروفائل 28 دن کے دوران 3 لاکھ ویوز حاصل کر لیتا ہے تو اسے فیس بک کے کانٹینٹ مونیٹائزیشن ٹول تک رسائی دی جا سکتی ہے، جس کے بعد تخلیق کار اپنے مواد سے آمدنی حاصل کرنے کے اہل ہو سکتے ہیں۔ڈیجیٹل میڈیا ماہرین کے مطابق یہ نیا معیار نسبتاً آسان سمجھا جا رہا ہے، خصوصا ان صارفین کیلئے جو باقاعدگی سے ویڈیوز، ریلز اور دلچسپ مواد اپ لوڈ کرتے ہیں۔ تاہم صرف ویوز حاصل کرنا کافی نہیں ہوگا بلکہ فیس بک کی کمیونٹی پالیسی، کاپی رائٹ قواعد اور دیگر شرائط پر مکمل عمل درآمد بھی ضروری رہے گا۔ماہرین کے مطابق پالیسی کی خلاف ورزی کی صورت میں مونیٹائزیشن محدود یا معطل کی جا سکتی ہے۔ یہ تبدیلی چھوٹے اور ابھرتے ہوئے کریئیٹرز کیلئے ایک مثبت پیش رفت تصور کی جا رہی ہے، تاہم یہ اپڈیٹ فی الحال تمام اکائونٹس اور پیجز کیلئے دستیاب نہیں کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں