سینئر صحافی حافظ اکرام اختر(مرحوم)کے بھائی اور بھاوج ٹریفک حادثہ میں جاں بحق

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد کے سینئر صحافی حافظ اکرام اختر (مرحوم) کے چھوٹے بھائی اور بھاوج سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق یوکے میں مقیم اعجاز الحق اپنی اہلیہ کے ہمراہ سعودی عرب میں عمرہ کی سعادت کے لیے گئے ہوئے تھے کہ وہاں المناک ٹریفک حادثہ میں دونوں میاں بیوی اپنے خالق حقیقی سے جاملے، مرحومین نہایت بااخلاق’ دیندار’ ملنسار شخصیت کے مالک تھے، ان کی زندگی خدمت اور خلوص کا عملہ نمونہ تھی، ان کی وفات خاندان’ دوستوں اور جاننے والوں کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ ”ڈیلی بزنس رپورٹ” کے ایڈیٹر ہمایوں طارق’ نیوز ایڈیٹر ریاض ملک اور دیگر سٹاف نے اعجاز الحق اور ان کی اہلیہ کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اﷲ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں