نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت نے کالعدم تنظیموں بی ایل اے اوربی ایل ایف کے سہولت کارساجد احمد کو 14سال قید کی سزاسنا دی۔سکیورٹی فورسزنے پنجگورمیں کارروائی کرکے دہشت گرد سہولت کارساجد احمد کو اسلحہ اوردھماکا خیز مواد سمیت گرفتارکیا تھا، ساجد احمد فتنہ الہندوستان کی پراکسی بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ذریعے طلبہ کو کالعدم تنظیموں میں بھرتی کرنے اوراکسانے میں ملوث رہا۔ساجد احمد کے بھارتی سپانسرڈ نیٹ ورکس سے روابط بھی سامنے آئے، خودکش حملے کیلئے گاڑی تیار کرنے کا ٹاسک بھی دیا گیا تھا، انسدادِ دہشت گردی عدالت تربت نے جرم ثابت ہونے پر 14 سال قید اوربلوچستان آرمزایکٹ کے تحت مزید 7 سال سزا سنادی۔علاوہ ازیں، عدالتی فیصلے نے بھارتی پراکسی بی وائی سی اور کالعدم مسلح تنظیموں کے گٹھ جوڑ سے متعلق نئے سوالات کھڑے کر دیئے ہیں۔




