پاکستان کی تیار کردہ فٹبال خلا تک پہنچ گئی

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے پاکستان میں تیار کی گئی جدید ٹیکنالوجی سے لیس فٹبالٹریونڈا اب صرف فٹبال گرائونڈز تک محدود نہیں رہی بلکہ خلا میں پہنچ گئی ہے۔امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔اس ویڈیو میں خلا بازوں کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) میں فیفا ورلڈکپ کی جدید فٹبال سے کھیلتے دیکھا جا سکتا ہے۔خلا بازوں نے اسٹیشن کے اندر فٹبال سے کھیل کر یہ جاننے کی کوشش کی کہ ایڈیڈاز کی ڈیزائن کردہ فٹبال مائیکرو گریویٹی میں کیسا برتا کرتی ہے۔اس تجربے کا مقصد یہ سمجھنا تھا کہ فٹبال کا توازن اور وزن کھیل کے دوران اس کی حرکت کو کیسے متاثر کرتا ہے۔امریکی خلائی ادارے کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وہ اس سے قبل یہ تجربہ 2019 میں بھی کر چکے ہیں، تجربے سے یہ ظاہر ہوا ہے کہ توازن میں فرق سے فٹبال کی حرکت متاثر ہو سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں