فیصل آباد میں آج 48جلوس 161 مجالس ‘سکیورٹی سخت

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چھ محرم الحرام میں ضلع ہذا میں 161مجالس اور 48جلوس نکالے جائیں گے۔ ضلع بھر سے 1900سے زائد پولیس کے افسران وجوان سیکورٹی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ مجالس اور جلوسوں کے روٹس کی نگرانی کے لئے 1400سے زائد افسران وجوان تعینات کیے گئے ہیں۔ باڈی سرچ کے بغیر کوئی شخص جلوس اور مجالس میں داخل نہیں ہو سکے گا۔ سی پی او فیصل آباد تنویر حسین نے کہا کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مجالس و جلوسوں اور حساس مقامات کی سخت نگرانی کی جا رہی ہے۔ مجالس وجلوسوں کے روٹس پر متعلقہ سٹرکوں اور گلیوں کو بند کر دیا گیا ہے۔ ایلیٹ فورس، ڈولفن اور پٹرولنگ ٹیمیں آٹھ بازاروں اور جلوسوں اہم شاہراہوں پر مسلسل گشت کرتی رہیں گی۔ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے اضافی نفری پولیس لائن میں الرٹ موجود رہے گی۔ محرم الحرام کے دوران امن وامان کا قیام اولین ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں