کراچی(بیوروچیف) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون سے ہوا۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز میں سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی، جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس1ہزار223پوائنٹس بڑھ کر1لاکھ80ہزار5سو پوائنٹس کی نفسیاتی سطح پر پہنچ گیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ہنڈرڈ انڈیکس 2ہزار 475پوائنٹس گر کر1لاکھ 78 ہزار922پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بند ہوا تھا، تاہم انڈیکس کی یومیہ بلند سطح 1 لاکھ 82 ہزار 185 اور یومیہ کم ترین سطح 1 لاکھ 77 ہزار836 رہی تھی۔




