فیصل آباد میں آج 131 مجالس’95 جلوس برآمد ہونگے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سات محرم الحرام پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات’ سات محرم الحرام کو فیصل آباد میں131مجالس کے پروگرامز اور 95جلوس برآمد ہونگے۔ لائلپور ڈویژن میں 11مجالس و 13جلوس، اقبال 40مجالس 20 جلوس، مدینہ 18مجالس 15جلوس منعقد ہونگے۔ جڑانوالہ ڈویژن میں 36 مجالس 29 جلوس اور صدر ڈویژن میں 26مجالس اور 10جلوس منعقد ہونگے۔ سی پی او تنویر حسین نے کہا کہ سات محرم الحرام کے دوران 3000سے زائد پولیس افسران و اہکاران سکیورٹی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ سیکورٹی ڈیوٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ مجالس وجلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے امام بارگاہوں، مجالس وجلوسوں اور حساس مقامات کی سخت نگرانی کی جا رہی ہے۔ مجالس اور جلوسوں میں میں داخل ہونے والے تمام افراد کی مکمل سرچ کرنے بعد داخل ہونے دیا جائے گا۔ مین جلوسوں کے روٹس، بیریئر، پکٹس پر ڈیوٹی اور مکانوں کی چھتوں پر سنائیپر تعینات کئے گئے ہیں۔ مجالس و جلوسوں کے راستوں کو خار دار تاریں لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔ امن و امان کا قیام فیصل آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں