فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) تھانہ ملت ٹائون کے علاقہ سمانہ پل کے قریب تیز رفتار موٹرسائیکل بیریئرکے ساتھ ٹکرانے سے دو بھائی جاں بحق، تیسرا بھائی اور کزن بری طرح زخمی ہو گئے، پولیس نے نعشوں کو تحویل میں لیکر شعبہ مارچری اور زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا، بتایا جاتا ہے کہ اوکاڑہ کے رہائشی تین بھائی18سالہ زین،20سالہ اسد، 21سالہ حسنین پسران سرفراز اپنے کزن 22سالہ سلمان ولد افتخار کیساتھ موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ جب وہ سمانہ پل کے قریب امام بارگاہ در سجادکے قریب سیکورٹی کے حوالے لگائے جانے والے بیریئر سے ٹکرا گئے، تیز رفتاری کے باعث کافی دور تک موٹر سائیکل سمیت گھسیٹتے ہوئے لگے اور سر سمیت جسم کے مختلف حصو ں پر شدید چوٹیں آئیں، اس دوران سیکورٹی پر مامور عملہ نے مضروبان کو سنبھالا تو دو بھائی 18سالہ زین اور20سالہ اسد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر زندگی کی بازی ہار گئے، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او سمیت پولیس کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے، انہوں نے بھائیوں کی نعشوں کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے شعبہ مارچری جبکہ زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا جہاں پر تیسرے بھائی حسنین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔




