24گھنٹوں میں20ہزار سے زائد افراد کی حج رجسٹریشن

اسلام آباد (بیوروچیف) ترجمان مذہبی امور کے مطابق حج 2027کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ پہلے 24گھنٹوں کے دوران 20ہزار 124افراد نے اپنی رجسٹریشن مکمل کرلی۔ترجمان نے بتایا کہ نیشنل آئی ٹی بورڈ کے تعاون سے حج آپریشن کو پیپر لیس اور اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹائز کیا جا رہا ہے، جس کے تحت آن لائن پورٹل اور پاک حج موبائل ایپ کے ذریعے رجسٹریشن کا عمل نہایت آسان بنا دیا گیا ہیانہوں نے کہا کہ رجسٹریشن کے آغاز کے پہلے 24گھنٹوں میں 30ہزار سے زائد صارفین نے آن لائن پورٹل پر اپنے یوزر اکائونٹس بھی بنا لیے ہیں۔ترجمان کے مطابق حج 2027 کی آن لائن رجسٹریشن سرکاری اور نجی دونوں اسکیموں کے عازمین کے لیے لازمی قرار دی گئی ہے۔ درخواست گزاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ رجسٹریشن کے دوران فیملی گروپ تشکیل دیں۔انہوں نے بتایا کہ پری رجسٹریشن کے لیے ڈیجیٹل تصویر، قومی شناختی کارڈ یا ب فارم کا ہونا ضروری ہے، جبکہ کارآمد پاکستانی پاسپورٹ کی شرط اگلے مرحلے میں لازمی ہوگی۔ترجمان نے کہا کہ جدید ڈیجیٹل نظام کے ذریعے عازمین حج کو سہولت، شفافیت اور تیز رفتار خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں