یورپ میں شدید گرمی ’18ہلاک

استنبول /پواتیے (مانیٹرنگ ڈیسک) یورپ شدید گرمی کی زد میں ہے،فرانس میں 18افراد ہلاک،متعدد کی حالت غیر ہو گئی۔ یورپ کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، فرانس میں گرمی کی شدت کے باعث کم از کم 5 افراد جان کی بازی ہارگئے، جن میں دو کم عمربچے بھی شامل ہیں، گرمی سے بچنے کے لیے نہاتے ہوئے 13افراد مختلف مقامات پرڈوب کر ہلاک ہو گئے۔ وسطی فرانس کے شہر پواتیے میں 78 سال پرانا درجہ حرارت کاریکارڈ ٹوٹ گیا، جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اسی طرح مغربی فرانس کے شہر بوردو میں پارہ 41.9 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، جس نے گزشتہ سال اگست میں قائم ہونے والا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ شدیدگرمی کے باعث فرانسیسی حکام نے متعدد علاقوں میں ہنگامی اقدامات نافذ کر دیے ہیں، کئی اسکولوں کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے، محکمہ موسمیات کیمطابق آئندہ چند روز تک یورپ کے مختلف علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں