CCDکا ایکشن،آئس کا آن لائن دھندہ کرنیوالی خاتون گرفتار

جھنگ (نامہ نگار) سی سی ڈی جھنگ کی کاروائی’ آن لائن آئس کا کام کرنے والی جھنگ کی سونیا المروف پنکی گرفتار’ آئس برآمد۔ ذرائع کے مطابق جھنگ کے ایک معزز گھرانے کی خاتون جم جاتی تھی وہاں اس کی دوست کے ذریعے آئس کی لت پڑھ گئی جس پر گھر والوں کو شک ہوا تو سی سی ڈی نے ریکی کر کے جس خاتون سے آئس لیتی تھی رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور موقع سے آئس برآمد کر لی۔ خاتون سونیا المعروف پنکی ہرمل پور جھنگ کی رہائشی ہے جو عرصہ دراز سے یہ کام کرتی تھی اس کے نیٹ ورک تک بھی سی سی ڈی پہنچ گئی ہے، جلد بڑا ڈیلر سامنے آئے گا جو پورے پنجاب میں آن لائن کام کرتا ہے، ملزمہ آٹھ ماہ کی حاملہ تھی جس پر اسے جیل بھیج دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں