پاکستان کو مسلسل چوتھی شکست

لیڈز (سپورٹس نیوز) آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کو مسلسل چوتھی شکست، آسٹریلیا نے پاکستان کو113رنز سے شکست دیدی’199رنز کے جواب میں پاکستان ویمن ٹیم86رنز بناکرآئوٹ ہوگئی۔لیڈز میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹ پر 199 رنز بنائے، ایلیسے پیری نے 71 اور جارجیا وال نے 39 رنز بنائے۔ پاکستان کی نشرہ سندھو، رامین شمیم اور سعدیہ اقبال نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں پاکستان کی منیبہ علی کے علاوہ کوئی بیٹر ٹک کر نہ کھیل سکی اور پوری ٹیم 86 رنز پر آئوٹ ہوگئی، منیبہ نے 32 رنز بنائے جبکہ کپتان فاطمہ ثناء 17 رنز بناسکیں۔ آسٹریلیا کی انابیل سدرلینڈ اور ایلیسے پیری نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ پاکستان ٹیم ایونٹ میں اب تک کامیابی سے محروم ہے اور وہ اپنا آخری میچ نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی۔واضح رہے کہ آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز جیو سوپر اور ڈیجیٹل ایپ مائیکو پر براہ راست نشر کئے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں