جھال چوک میں ”شہادت کانفرنس” کیلئے انتظامات مکمل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سنی علماء کونسل کے زیراہتمام آج 8محرم الحرام بعدازنماز عشاء جھال چوک میں ستیانہ روڈ فیصل آباد میں عشرہ فاروق وحسین کے سلسلہ میں سالانہ ”شہادت کانفرنس” منعقد ہو گی۔ کانفرنس میں پاکستان بھر کی مذہبی’ سیاسی جماعتوں کے قائدین اور وکلائ’ دانشور’ صحافی شرکت کریں گے اور شہادت جیسی مقدس نعمت پر روشنی ڈالیں گے۔ اس سلسلے میں تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ سنی علماء کونسل فیصل آباد کے صدر مولانا حبیب الرحمن صدیقی نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام میں کسی کو مقدس ہستیوں کی توہین کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کارکنان سے اپیل کی ہے جہاں بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہو تو قانون کو ہاتھ میں نہ لیں بلکہ انتظامیہ کو اطلاع کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں