گھر کے باہر سے لاپتہ ہونیوالے7سالہ بچے کی نعش مل گئی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ ٹھیکری والا کے علاقہ 71 ج ب میں لاپتہ ہونیوالے 7سالہ بچے کی نعش خالی پلاٹ سے برآمد’ نعش ملنے پر والدین غم سے نڈھال’ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ 71 ج ب اوڈھ بستی کے رہائشی کا 7سالہ بچہ شکیل گزشتہ روز گھر سے غائب ہو گیا، لواحقین جگہ جگہ تلاش کرتے رہے۔ تاہم کوئی سراغ نہ مل سکا تو آج صبح 7 سالہ شکیل کی نعش ان کے گھر کے قریب خالی پلاٹ سے ملی جس کے گلے میں رسیوں کے نشانات تھے، تاہم پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں