تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ چین، شمالی کوریا اور جاپان نے ایرانی تیل کی تیزی سے خریداری شروع کردی ہے۔ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں ایرانی تیل کی فروخت کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے، چین، شمالی کوریا اور جاپان نے تیل کی تیزی سے خریداری شروع کردی ہے۔ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کے راستے ایرانی تیل کی سپلائی بڑھنے سے عالمی مارکیٹ پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ایرانی تیل کی عالمی منڈی میں دستیابی سے عالمی سطح پر بھی مہنگائی میں کمی آنے لگی ہے۔واضح رہے کہ امریکا نے ایران کو خام تیل کی پیداوار، ترسیل اور فروخت کی عارضی اجازت دے دی ہے۔امریکی وزیر خزانہ کے مطابق امریکا نے ایران کے لیے عارضی طور پر 60دن کا جنرل لائسنس جاری کر دیا ہے جس کے تحت ایران کو خام تیل پیداوار، ترسیل اور فروخت کی باقاعدہ اجازت ہو گی۔ امریکی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اہم سفارتی کامیابیوں سے دنیا کو مزید محفوظ، خوشحال بنانے کا سلسلہ جاری رکھیں گے ایران نے آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آزادانہ نقل وحمل کی یقین دہانی کروائی ہے۔




