فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر لگنے سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق’ ڈرائیور موقع سے فرار’ پولیس نے نعش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ امین پور بنگلہ کا رہائسی 30سالہ عدنان شہزاد ولد محمد خان موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ جب وہ بائی پاس کے قریب پہنچا تو عقب سے آنے والے تیز رفتار ڈمپر نے کچل دیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر کے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔دریں ثناء ۔فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) محرم ڈیوٹی سے واپسی پر پولیس کانسٹیبل ٹریفک حادثے میں شدید زخمی۔۔ محرم الحرام کی ڈیوٹی مکمل کرنے کے بعد واپس سمندری جاتے ہوئے پولیس کانسٹیبل شوکت علی (322/C)، متعینہ تھانہ سٹی سمندری، ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو گئے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق کانسٹیبل شوکت علی موٹرسائیکل پر فیصل آباد سے سمندری جا رہے تھے کہ پل وہیلا، تھانہ ڈجکوٹ کے علاقے میں سامنے سے آنے والے ایک موٹرسائیکل سوار نے انہیں ٹکر مار دی۔حادثے کے بعد مبینہ طور پر دوسرا موٹرسائیکل سوار موقع سے فرار ہو گیا۔حادثے کے نتیجے میں کانسٹیبل شوکت علی کے سر پر گہری چوٹ آئی، جس کے بعد انہیں فوری طور پر الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کیا گیا، جہاں وہ زیرِ علاج ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے جبکہ فرار ہونے والے موٹرسائیکل سوار کی تلاش جاری ہے۔دریں ثناء ۔فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کینال روڈ پر کشمیر پل کے قریب تیز رفتار کار ٹائر بریسٹ ہونے سے بے قابو ہو کر نہر میں جاگری’ ڈرائیور پانی میں ڈوب کر زندگی کی بازی ہار گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ شیخوپورہ روڈ پر چھوٹا مانانوالہ کا 40سالہ عاقب نذیر ولد نذیر احمد کار پر شہر کی طرف آ رہا تھا کہ جب وہ کشمیر پل کے قریب پہنچا تو گاڑی کا ٹائر بریسٹ ہونے تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر نہر میں جاگری۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیور کو باہر نکالا تو وہ زندگی کی بازی ہار چکا تھا۔ تاہم ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی




