28ویں ترمیم رکوانے کیلئے پیپلز پارٹی کے حکومت مخالف بیانات میں تیزی

اسلام آباد (عظیم صدیقی) بلاول بھٹو اور پیپلزپارٹی لیڈر شپ کی طرف سے حکومت اور (ن) لیگ پر تابڑ توڑ حملے’ اعلیٰ قیادت کی طرف سے فی الحال جواب بندی کا فیصلہ’ کوئی بھی مرکزی وصوبائی پیپلزپارٹی کو مخالفانہ جواب نہیں دے گا۔ انتہائی مصدقہ ذرائع نے ہفتہ کے روز بتایا کہ وزیراعظم کی ذاتی ہدایت پر تلخیوں کو نہ بڑھانے پر مخالفانہ بیانات نہیں آ رہے۔ تحریک انصاف کے بعد پیپلزپارٹی کو بھی مخالف نہیں بنایا جا سکتا۔ اس سے حکومتی معاملات خراب ہو سکتے ہیں۔ وزیراعظم کی اس دلیل کے بعد (ن) لیگ مصلحتاً خاموش ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ مخالفانہ بیانات اور دبائو کی وجہ سے بجٹ اجلاس کے دوران پیپلزپارٹی نے BISP کے فنڈز میں اضافہ کروا لیا اور گلگت بلتستان میں باآسانی حکومت بنالی۔ پیپلزپارٹی 28 ویں ترمیم نہ لانے کیلئے دبائو استعمال کر رہی ہے، مخالفانہ بیانات اس سلسلے کا حصہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں