مختلف واقعات میں ریٹائرڈ پولیس ملازم اور نوجوان کی خودکشی

جڑانوالہ(نامہ نگار) گھر چھٹی آئے نوجوان نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود بستی عیسائیاں کا رہائشی ریرمیاں ولد خالد مسیح روزگار کے سلسلے میں کراچی کام کرتا تھا اور چھٹی گزرنے گھر آیا ہوا تھا گزشتہ شب نامعلوم وجوہات کی بنا پر اس نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی اطلاع پر پولیس تھانہ سٹی نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا اور ضروری کارروائی کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالہ کر دیا ہے۔دریں ثناء ۔فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) بیماری سے تنگ آکر ریٹائرڈ پولیس اہلکار نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی’ ملت ٹائون پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ ملت ٹائون کے علاقہ 203 رب سبینہ ٹائون کے رہائشی رانا حامد خان نے بتایا کہ اس کا بھائی ریٹائرڈ پولیس ملازم محمود خاں ولد انور اور دیگر اہل خانہ ایک ہی گھر میں رہتے ہیں۔ سابق پولیس ملازم محمود خان اپنی فیملی کے ہمراہ بالائی منزل پر رہتا تھا اور کافی عرصہ سے مہروں کے مرض میں مبتلا تھا اور چلنے پھرنے سے بھی قاصر تھا۔ گزشتہ روز اسکی اہلیہ اور بچے اسلام آباد شادی پر گئے ہوئے تھے کہ بالائی منزل پر فائر کی آواز آئی جب وہ بھائی محمود خان کے کمرہ میں پہنچے تو وہ خون میں لت پت پڑا تھا جس کو سنبھالا تو وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ تاہم ملت ٹائون پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں