ایران فٹ بال ورلڈ کپ سے آئوٹ ہو گیا

نیویارک (سپورٹس نیوز) فٹبال ورلڈکپ میں الجزائر اور آسٹریا کی ٹیمیں رائونڈ آف 32کے لیے کوالیفائی کرگئیں جب کہ ایران ایونٹ سے باہر ہوگیا۔آسٹریا کی ٹیم 72سال میں پہلی مرتبہ میگا ایونٹ کے ناک آئوٹ رائونڈ میں پہنچی ہے جہاں اس کا مقابلہ اسپین کے خلاف ہوگا۔اس کے علاوہ ناک آئوٹ رائونڈ میں الجزائر کا مقابلہ سوئٹرزلینڈ سے ہوگا۔ الجزائر اور آسٹریا کا میچ برابر ہونے کی وجہ سے بہتر گول ریٹ اور ڈیفنس ریٹ کی بنیاد پر الجزائز کی ٹیم رائونڈ آف 32کے لیے کوالیفائی کر گئی جبکہ ایران کی ٹیم ورلڈکپ سے باہر ہوگئی۔ادھر ارجنٹینا نے اردن کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی، ارجنٹینا کی جانب سے گول گیوانی ، مارٹینز اور میسی نے کیا۔اردن کا گول موسی ال تماری نے اسکور کیا، ارجنٹینا نے گروپ کے تینوں میچز جیت کر 9پوائنٹس حاصل کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں