سونے کی قیمت میں کمی، خام تیل کے نرخوںمیں اضافہ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ خام تیل کی قیمت میں اضافہ ہوگیا، جس کی بڑی وجہ امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں مزید اضافے کی توقعات قرار دی جا رہی ہے اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.7 فیصد کمی کے بعد 4,061.35 ڈالر فی اونس تک آگئی جبکہ امریکی گولڈ فیوچرز 0.5 فیصد کمی کے ساتھ 4,076.40 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئے، رواں سال یہ مسلسل چوتھا مہینہ ہے جب سونے کی قیمتوں میں گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔ماہرین کے مطابق بلند شرح سود کی توقعات کے باعث سرمایہ کار محتاط رویہ اختیار کر رہے ہیں، کیونکہ ایسے حالات میں سونا دیگر سرمایہ کاری کے مقابلے میں نسبتا کم پرکشش ہو جاتا ہے۔ماہرین کے مطابق اگر مستقبل میں مہنگائی میں کمی، امریکی ڈالر کی کمزوری اور عالمی معاشی حالات میں بہتری آتی ہے تو سونے کی قیمت دوبارہ بلند سطح پر جا سکتی ہے۔دوسری جانب پیر کو تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ برینٹ کروڈ فیوچر 58 سینٹ یا 0.8 فیصد اضافے کے ساتھ 72.57 ڈالر فی بیرل ہو گیا جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ کی قیمت 88 سینٹ یا 1.3 فیصد اضافے کے ساتھ 70.11 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں