چھت گرنے سے بچوں کی ہلاکت،4افراد کیخلاف مقدمہ درج

لاہور (بیوروچیف) لاہورکے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے کا واقعہ کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اورمستری سمیت 4 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیاہے جس میں مکان میں رہائش پذیر 3 بھائیوں کو نامزد کیاگیاہے۔ایف آئی آرکے مطابق خاتون نے کمرے میں ٹیوشن سینٹر بنا رکھا تھا، خستہ حال چھت مرمت کے دوران اضافی بوجھ کے باعث گری۔ایف آئی آرکے متن کے مطابق ناخوشگوار واقعہ میں 14بچے بچیاں جاں بحق اور6زخمی ہوئے۔پولیس نے مقدمہ انفورسمنٹ آفیسر کی مدعیت میں غفلت اور لاپرواہی کی دفعات کے تحت درج کیا ہے جس میں تینوں بھائیوں عثمان، فیضان اور ریحان کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ مقدمہ میں عمیر نامی مستری کو بھی نامز کیا گیا ہے۔ایف آئی آرکے مطابق ریحان کی اہلیہ عامیلہ نے گھر کے کمرے ٹیوشن سنٹر بنا رکھا تھا، وقوعہ میں ریحان کی اہلیہ عامیلہ بھی زخمی ہوئی۔کاہنہ واقعہ میں جاں بحق دو بچیوں ماہ نور اور تسبیح شہزاد کی نماز جنازہ مقامی جناز گاہ میں اداکردی گئی جس میں اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی،اس طرح وقوعہ میں جاں بحق 14میں سے 9بچے بچیوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے،گزشتہ رات علی، دعا، ارتضی ، رمشا ، عبداللہ، ایمان فاطمہ اور عروج فاطمہ کی نماز جنازہ ادا کی گئی تھی۔آج صبح ہونے والی نماز جنازہ میں کسی اہم سیاسی و سماجی شخصیت نے شرکت نہیں کی،ضلعی انتظامیہ، پولیس یا دیگر کسی اہم حکومتی یا انتظامی افسر نے بھی شرکت نہیں کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں