پاکستان میں ڈیجیٹل بینکاری میں نمایاں پیشرفت

اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان میں ڈیجیٹل بینکاری اور ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام میں تیزی سے ترقی کا رجحان سامنے آیا ہے، جس کے نتیجے میں ملک بھر میں مالی لین دین کا انداز تیزی سے جدید خطوط پر استوار ہو رہا ہے۔ پاکستان بینکس ایسوسی ایشن(پی بی ایکے مطابق ملک میں اب تقریبا 88 فیصد ادائیگیاں ڈیجیٹل طریقوں کے ذریعے کی جا رہی ہیں، جو مالی شعبے میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کی واضح علامت ہے۔پی بی اے کے مطابق ملک میں ڈیجیٹل لین دین کے حجم میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے جبکہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کی مجموعی مالیت میں بھی 12 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔تاہم پی بی اے نے وضاحت کی ہے کہ زیادہ لین دین کا مطلب ہمیشہ زیادہ مالی مالیت نہیں ہوتا ۔پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے مطابق رواں سال ریٹیل بینکنگ اور مالیاتی شعبے سے متعلق اہم اجلاس منعقد کیے جائیں گے، جن میں ڈیجیٹل بینکنگ کے مستقبل، صارفین کی سہولت اور مالی شمولیت کے فروغ پر غور کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں