کنویں میں دم گھٹنے سے 2بھائیوں سمیت3جاں بحق

بہاولنگر (نامہ نگار) بہاولنگر کے علاقے چشتیاں میں کنویں میں اترنے کے بعد دم گھٹنے سے تین نوجوان جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کا بتانا ہے کہ مرنے والوں میں دو بھائی شامل ہیں۔پولیس کے مطابق تینوں افراد کنویں میں گری بکری کو بچانے کے لیے ایک ایک کرکے اترے تھے۔ جاں بحق افراد کی عمریں 19سے 24سال کے درمیان ہیں، ریسکیو ٹیموں نے تینوں نوجوانوں کی لاشوں کو کنویں سے نکال لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں