فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)تھانہ گڑھ کے علاقے پتن پل کے نزدیک المناک ٹریفک حادثے میں میاں بیوی چار سالہ بیٹی سمیت جاں بحق’3بچے زخمی ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ بہاولپور کا رہائشی قیصر اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ مزدا ٹرک پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ پتن پل کے نزدیک سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے ان کا مزدا ٹرک ٹکرا گیا جس کے باعث قیصر ‘ اس کی بیوی صبا اور تین سالہ آئمہ موقع پر ہی جاںبحق ہو گئے جبکہ تین بچے حنا’ عمر ‘فریاد شدید زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔




