عوام پر مہنگائی کا وار’گھی ‘آئل کی قیمتوں میں اضافہ

لاہور (بیوروچیف) اوپن مارکیٹ میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے’ گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 5سے 30روپے فی کلوگرام تک اضافہ کر دیا گیا۔کریانہ مرچنٹس کے مطابق درجہ اول گھی کی قیمت میں 5روپے فی کلوگرام اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد درجہ اول گھی اور آئل 580 سے 610 روپے فی کلوگرام میں فروخت ہو رہا ہے۔اسی طرح درجہ دوم گھی اور آئل کی قیمت میں 10 روپے فی کلوگرام اضافہ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 570 روپے فی کلوگرام ہو گئی ہے، جبکہ درجہ سوم گھی 30 روپے اضافے کے بعد 490 روپے فی کلوگرام میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں