سانتا کلارا (سپورٹس نیوز) فیفا ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میں امریکہ نے بوسنیا و ہرزیگووینا کو 0-2 سے شکست دے کر آخری 16 مرحلے میں شاندار انداز سے جگہ بنا لی جبکہ بلجیئم کی ٹیم بھی سینیگال کے خلاف کامیاب رہی ہے۔سانتا کلارا میں کھیلے گئے میچ میں امریکی ٹیم نے ابتدا ہی سے جارحانہ کھیل پیش کیا اور بوسنیا کو دفاعی حکمت عملی اپنانے پر مجبور کر دیا۔کوچ موریسیو پوچیٹینو کی ٹیم نے پورے میچ میں کھیل پر اپنی گرفت برقرار رکھی اور متعدد مواقع بھی پیدا کیے۔ امریکہ کو پہلی کامیابی 24 سالہ اسٹرائیکر فولارین بالوگن نے دلائی جنہوں نے مالک ٹل مین کے ڈیفلیکٹ ہونے والے پاس کو گول میں تبدیل کر کے ٹیم کو برتری دلائی۔ دوسرے ہاف میں طارق محمدیرووچ کے ساتھ ٹکرا کے دوران خطرناک فال پر ریفری نے وی اے آر جائزے کے بعد انہیں ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا جس کے بعد امریکہ نے بقیہ میچ 10 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلا۔ ایک کھلاڑی کم ہونے کے باوجود امریکی ٹیم نے دبا برقرار رکھا اور میچ کے آخری لمحات میں مالک ٹل مین نے شاندار فری کک پر گول کر کے برتری دگنی کر دی جس کے بعد بوسنیا کی واپسی کی تمام امیدیں ختم ہو گئیں۔اس کامیابی کے ساتھ امریکہ نے پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے جہاں 6 جولائی کو سیئٹل میں اس کا مقابلہ بیلجیم سے ہوگا۔ فاتح ٹیم کوارٹر فائنل میں جگہ بنائے گی۔فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے رائونڈ آف 32 کے ناک آئوٹ میچ میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے میں بیلجیئم نے سینیگال کو3-2 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلی۔




