پٹرول کی قیمت میں معمولی کمی،لیوی میں بڑا اضافہ

اسلام آباد (بیوروچیف) وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ہے ۔پٹرول 1 روپے 97 پیسے اور ڈیزل بھی 1 روپے 97 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا ۔ پیٹرول کی نئی قیمت 297 روپے 53 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے، جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 309 روپے 50 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے ۔وزارت توانائی نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ، جس کا اطلاق فوری نافذ العمل ہوگا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل ایک ہفتے کے لیے کیا گیا ہے۔ دریں ثناء ۔اسلام آباد (بیوروچیف) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد پیٹرولیم لیوی کی شرح میں ردوبدل کر دیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی میں 6 روپے 22 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول پر لیوی 70 روپے 36 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب ہائی سپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں 6 روپے 22 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل پر لیوی 70 روپے 82 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل پر پیٹرولیم لیوی 20 روپے 36 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے، جبکہ پیٹرولیم مصنوعات پر 5 روپے فی لیٹر کاربن لیوی بھی بدستور برقرار رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں