کوچ کھائی میں گرنے سے ہلاکتیں’فضا سوگوار

کوئٹہ/ژوب (بیوروچیف) بلوچستان کے ضلع شیرانی میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 40 افراد جاں بحق جبکہ8زخمی ہوگئے ،حکومت بلوچستان نے حاد’ثے کی وجوہات اور حقائق جاننے کے لیے باضابطہ تحقیقات کا حکم دے دیا۔زخمی مسافر نے الزام لگاایا ہے کہ ڈرائیور نے جان بوجھ کر بس گرائی،عینی شاہدین کے مطابق سیکورٹی چیک پوسٹ پر اضافی ڈیزل اتارنے پر مسافروں سے تکرار ہوئی، چیک پوسٹ پر ڈیزل اتارنے پر ڈرائیور مسافروں سے ناراض ہوا،روانگی کے وقت 36 مسافر سوار تھے، راستے میں خراب بس کے مسافروں کو بھی بٹھایا گیا ،،ڈرائیور کی ہلاکت کی تصدیق سے گریز کیا جارہا ہے،حکام کے مطابق حادثہ جمعے کی صبح کوئٹہ سے تقریبا 400 کلومیٹر دور بلوچستان کے ضلع شیرانی کے پہاڑی علاقے دانہ سر میں پیش آیا جہاں کوئٹہ سے پشاور جانے والی ایک مسافر بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جا گری۔جائے وقوعہ پر موجود ریسکیو 1122 مانی خواہ شیرانی کے انچارج ثنا اللہ نے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ بس 70فٹ سے زیادہ گہری کھائی میں گری جس کے نتیجے میں اس کا ڈھانچہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ کئی مسافر اس تباہ شدہ بس کے ڈھانچے کے اندر پھنس گئے تھے جنہیں نکالنے کے لیے ریسکیو اہلکاروں کو مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے بتایا کہ تباہ ہونے والی بس سے 40 لاشیں نکال لی گئی ہیں مرنے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں