لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی اخبار کا کہنا ہے ایران جنگ نے ٹرمپ کی مقبولیت گرا دی، صرف 36 فیصد ووٹرز مطمئن، جنگ امریکی عوام کے لیے متنازع اور مہنگا فیصلہ’58فیصد اسے لاگت کے لحاظ سے ناکام سمجھتے ہیں، معاہدہ بھی عوام کو قائل نہ کر سکا، 66 فیصد نے مسترد کر دیا، نومبر انتخابات سے قبل ڈیموکریٹس کو برتری، ریپبلکنز دباو میں جنگ نے خارجہ محاذ سے زیادہ اندرونی سیاست میں ٹرمپ کے لیے خطرہ پیدا کردیا، آزاد ووٹرز دور، حمایت صرف 21 فیصد رہ گئی۔ فنانشل ٹائمز کے حالیہ قومی سروے نے ٹرمپ کی ایران جنگ کے سیاسی، معاشی اور سفارتی اثرات کو یکجا کرتے ہوئے ایک تشویشناک تصویر پیش کی ہے، جس کے مطابق 58 فیصد امریکی ووٹرز اس جنگ کو لاگت کے لحاظ سے بے فائدہ قرار دیتے ہیں جبکہ 44 فیصد کے نزدیک اس نے امریکہ کو ایران کے مقابلے میں کمزور پوزیشن میں دھکیل دیا، اور صرف 31 فیصد اسے مضبوطی کا باعث سمجھتے ہیں




