جڑانوالہ(نامہ نگار)خاتون سینٹری ورکر کو مبینہ طور پرہراساں کرنے کے الزام پر (ایف ڈبلیو ایم سی)سپروائزرکو نوکری سے فارغ کر دیا گیا۔ جڑانوالہ اندرون میونسپل کمیٹی کی وارڈ میں خاتون سینٹری ورکر فوزیہ نے مبینہ طور پر سپر وائزر معظم پرہراساں کرنے کا الزام عائد کیا جس پر تحصیل انتظامیہ نے اسے نوکری سے فارع کردیا۔انکوائری کروائی مذکورہ سپروائرز اپنے اوپر لگائے گئے مبینہ الزامات بارے موثر جواب نہ دے سکا جس پر اسے نوکری سے فارغ کر دیا گیا۔




