فٹبال ورلڈ کپ سے 15ارب ڈالر ریکارڈ کمائی

نیویارک (سپورٹس نیوز) فیفا کے صدر گیانی انفینٹینو نے اعلان کیا ہے کہ کینیڈا، میکسیکو اور امریکا کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے ورلڈ کپ 2026ء سے مجموعی ریونیو 15 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی امید ہے۔ نیویارک میں ممبر ایسوسی ایشنز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس شاندار کامیابی سے فٹبال کی دنیا میں سرمایہ کاری کے نئے دروازے کھلیں گے اور فیفا کی تجارتی صلاحیتوں کو فروغ ملے گا۔کیونکہ مالی اور اقتصادی کامیابی صرف اسی صورت ممکن ہے جب کھیل کا معیار اور اس کا سپورٹنگ سائیڈ بالکل درست ہو۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، بطور غیر منافع بخش تنظیم فیفا اس تاریخی آمدنی کو دنیا بھر کی 211 ممبر ایسوسی ایشنز میں فٹبال کے فروغ کے لیے تقسیم کرے گا۔ فیفا صدر نے اگلے سائیکل (2027 تا 2030) کے لیے ترقیاتی فنڈز کو ریکارڈ 2.7 ارب ڈالر تک بڑھانے کا عزم ظاہر کیا ہے، جو دس سال قبل کے مقابلے میں آٹھ گنا زیادہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں