کراچی (شوبز نیوز) پاکستان کے سابق معروف ماڈل اور اداکار عبداللہ اعجاز نے ماڈلنگ چھوڑنے کی وجہ بتادی۔عبداللہ اعجاز پاکستانی فیشن انڈسٹری کے نمایاں میل ماڈلز میں شمار ہوتے رہے ہیں، انہوں نے 2006 میں لکس اسٹائل ایوارڈ بھی حاصل کیا، بعد ازاں انہوں نے ماڈلنگ سے اداکاری کا رخ کیا اور جیو ٹی وی کے ڈراموں پیا من بھائے، نیل پالش، تیرا میرا رشتہ، سلسلے اور ہم سب امید سے ہیں سمیت دیگر پروجیکٹس میں کام کیا، وہ تماشا سیزن3میں بھی نظر آئے۔عبداللہ اعجاز نے یونیورسٹی کی ساتھی رابعہ سے شادی کی اور دونوں کے دو بچے ہیں، وہ اس وقت کمرشل ڈائریکٹر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔




