ساہیوال میں ڈکیتی کی وارداتیں نہ تھم سکیں

ساہیوال ( بیورو چیف) ڈاکو اسلحہ کے زور پر محنت کش، دودھ فروش، رکشہ ڈرائیوروں سے سات لاکھ53 ہزار روپے نقدی، رکشہ، پانچ موبائل چھین کر لے گئے۔ڈا کو گن پوائنٹ پر چک87 نو ایل کے قریب ٹرک سٹینڈ ملازم علی احمد سے موبائل نقدی 12 ہزار 500 روپے۔ داؤد چوک میں محمد شہباز رکشہ ڈرائیور سے مو بائل نقدی 45 ہزار روپے۔ چک 16 چودہ ایل کے قریب عبدالرحمن دودھ فروش سے 70 ہزار روپے نقدی۔ را بگیر محمد خالد سے دولاکھ 14 ہزار روپے نقدی، دو مو بائل۔ چک 45 بارہ ایل کے قریب محمد سجاد رکشہ ڈرائیور سے رکشہ ساڑھے تین لاکھ روپے مو بائل، نقدی 42 ہزار روپے لوٹ کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔پولیس غلہ منڈی، فتح شیر، کسووال اور او کا نوالہ بنگلہ نے علی احمد محمد شہباز، عبدالرحمن، اور سجاد کی مدعیت میں چار مقدمات 382,392 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں