پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے ورلڈ رینکنگ فائٹ جیت لی

بینکاک (سپورٹس نیوز) پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے 19ویں انٹرنیشنل ورلڈ رینکنگ فائٹ جیت لی اور ڈبلیو بی اے گولڈ ٹائٹل کے لیے بھی کوالیفائی کرلیا۔عثمان وزیر نے تھائی لینڈ میں انڈونیشین باکسر کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔باکسر عثمان وزیر نے اپنی فتح کور کمانڈر پشاور، پاک فوج اور پولیس کے شہدا کے نام کی ۔انہوں نے کہا کہ اپنی جیت افواج پاکستان ، پولیس کے جوانوں اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی میں شہید ہونے والوں کے نام کرتا ہوں۔عثمان وزیر کا کہناتھا کہ پاکستان آرمی نے ہمیشہ مجھے سپورٹ کیا ہے،ڈبلیو بی اے گولڈ ٹائٹل کی فائٹ کا اعلان بہت جلد کروں گا،پاکستان کے لیے اپنی 20ویں فائٹ بھی جیتنے کی کوشش کروں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں