اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان کو قطر سے ایل این جی کی سپلائی کے حوالے سے بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے، جس کے باعث گھریلو صارفین کے لیے گیس لوڈ مینجمنٹ شروع کردی گئی ہے اور حکام نے گھروں میں گیس کی فراہمی کھانا پکانے کے اہم اوقات تک محدود کردی ہے۔قطر کی ایل این جی کمپنی قطر گیس (Qatargas)کی جانب سے 4مارچ 2026 کو راس لفان میں ایل این جی پیداواری پلانٹ پر حملے کے بعد نافذ کیا گیا فورس میجر اب تک باضابطہ طور پر ختم نہیں کیا گیا۔




