نئے صوبے بنانا وقت کی ضرورت بن چکا ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستا ن صاحبزا د ہ مولانا زاہد محمود قاسمی پاکستان میں نئے صوبے، نئے انتظا می یونٹ بنانا وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے ۔ آبادی بڑھ رہی ہے۔ صوبو ں کا بڑا سائز پنجاب جیسے صوبے کی آبادی 12 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے۔ اتنے بڑے آبادی کے صوبہ کو ایک ہی مرکز لاہور سے کنٹرول کرنا انتہائی مشکل ہو چکا ہے۔ انہوںنے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ملک میں نئے صوبے بنائے جا ئیں چونکہ وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم ، تر قیا تی فنڈز اور عوام کیلئے بنیادی تمام سہولیا ت ، تمام علاقوں میں نچلی سطح تک نہیں پہنچ رہی۔ پسماندہ علاقوں میں امن و امان، تعلیم اور صحت کے مسائل پر بروقت توجہ نہیں دی جا سکی ۔ جنوبی پنجاب، سرائیلی بیلٹ،ہزارہ ڈویژن اور کراچی جیسے علاقوں کے عوام اکثر یہ شکایت کرتے ہیں کہ ان کے ٹیکسوں کا پیسہ صر ف بڑے شہروں پر خرچ ہوتا ہے۔ نئے صوبے بننے سے مقامی قیادت ابھریگی۔تعلیم، صحت، معاشی ترقی پیدا ہو گی۔ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں