بسنت کیلئے پتنگ اور ڈور بنانیوالوں کو لائسنس کا اجراء

لاہور (بیوروچیف) بسنت 2027کے لیے پتنگ اور ڈور بنانے والوں کو مینوفیکچرنگ لائسنس کے اجرا کا عمل شروع کردیا گیا ہے، جبکہ لائسنس کے حصول کے لیے درخواستوں کی بڑی تعداد موصول ہونے پر ضلعی انتظامیہ کے دفاتر میں درخواستوں کی جانچ پڑتال جاری ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق پتنگ اور ڈور سازی کے لائسنس کے لیے 4ہزار 300سے زائد درخوا ستیں موصول ہوچکی ہیں، جن میں سے 2 ہزار 537 درخواست گزاروں کی تصدیق مکمل کرلی گئی ہے ۔ ابتک ایک ہزار 250افراد کو مینوفیکچرنگ لائسنس جاری کیے جاچکے ہیں، جبکہ مزید ایک ہزار 500 درخواست گزاروں کی فیلڈ ویری فکیشن کا عمل جاری ہے۔لائسنس کے اجرا کے بعد منظور شدہ مینوفیکچررز بسنت کے لیے پتنگ اور ڈور تیار کرسکیں گے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق مینو فیکچر نگ کی اجازت چھ ماہ قبل دینے کا مقصد پتنگ اور ڈور کی طلب و رسد کو پورا کرنا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال ایک ہزار 605افراد نے مینوفیکچرنگ لائسنس کے لیے درخواستیں دی تھیں۔، جبکہ ایک ہزار 337 افراد کو پتنگ اور ڈور سازی کے لائسنس جاری کیے گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں