فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) میاں ساجد الرحمن (چاغی آئسبار والے) کے بیٹے اور بیٹی کی شادیوں کے پرمسرت موقع پر رنگارنگ تقریب برلب نہر مرینہ ایونٹ کمپلیکس میں انعقاد پذیر ہوئی، میاں ساجد الرحمن (چاغی آئسبار والے) نے اپنے بھائیوں میاں عبدالرحمان’ میاں عابد رحمان’ میاں محمد عارف رحمان اور میاں حافط محمد عرفان کے ہمراہ مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا، وفاقی وصوبائی وزرائ’ ارکان پارلیمنٹ’ سیاسی ومذہبی جماعتوں کے اکابرین’ تاجر رہنمائوں’ صحافیوں’ وکلائ’ اعلیٰ سرکاری افسران اور عمائدین شہر سمیت ہر طبقہ فکر سے وابستہ شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ میاں ساجد الرحمن نے اپنے بیٹے اور بیٹی کی شادی کے سلسلے میں منعقدہ تقریبات میں شرکت کرنیوالوں کی پرتکلف کھانوں سے تواضع کی اور شرکاء نے بھرپور پذیرائی پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ اپنے پیارے حبیب حضرت محمد مصطفی صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کے طفیل نوبیاہتا جوڑوں کو ڈھیروں خوشیاں اور بھلائیاں عطا فرمائے اور انہیں دنیا وجہان کی نعمتوں سے مالامال کرے، اﷲ تعالیٰ نوبیاہتا جوڑوں کی آنیوالی زندگیوں کو خوشیوں اور کامیابیوں سے بھر دے اور انہیں ہر میدان میں کامرانیاں عطا فرمائے۔




