جیایوگوان(مانیٹرنگ ڈیسک) خلائی تاریخ میں پاکستان ایک نئی منزل کی جانب گامزن ہے اور اسی تاریخی پیشرفت میں پہلا پاکستانی خلا باز کل چین کے شین ژو 24 مشن کے ذریعے خلا میں روانہ ہوگا۔ خلائی مشن کی روانگی سے متعلق چینی حکام نے بریفنگ دی۔پاک چین خلائی تعاون میں یہ ایک تاریخی سنگِ میل ہے، سپارکو کے مطابق محمد ذیشان علی اور خرم داود چین میں خلائی تربیت مکمل کر چکے ہیں، دونوں میں سے ایک امیدوار بطور پے لوڈ اسپیشلسٹ خلا کا سفر کرے گا۔پاکستانی خلا باز ذیشان علی کل چین کے شین ژو 24 مشن کے ذریعے خلا میں روانہ ہوں گے۔چینی حکام کے مطابق پاکستانی خلا باز ذیشان پے لوڈ ماہر کے طور پر خلا میں جائیں گے۔پاکستانی خلا باز چین کے تیانگونگ خلائی اسٹیشن پر پہنچنے والے پہلے غیر ملکی خلا باز ہوں گے۔مشن کے لوگو میں پاکستان کے قومی پھول چنبیلی کو بھی جگہ دی گئی ہے۔سپارکو کا کہنا ہے کہ پاکستانی خلاباز ذیشان علی تقریبا ایک ہفتہ خلا میں قیام کے بعد واپس آئیں گے۔پاک چین تعلقات کے قیام کے 75ویں سالگرہ کے موقع پر ذیشان علی چینی مشن کا حصہ ہوں گے۔




